لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ صحافی کا تہلکہ خیز ...
لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب کرانے کیلئے قبضہ گروپ اور بکیز نے فنڈنگ شروع کردی ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے اس قبضہ گروپ نے فنڈنگ شروع کردی ہے جس نے ماضی میں اربوں روپے کمائے ہیں۔ بکیز نے بھی بھاری سرمایہ کاری کردی ہے جبکہ منشیات فروش بھی میدان میں ہیں۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق قبضہ گروپ، بکیز اور منشیات فروشوں کے خلاف وزیراعظم نے کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔ اگر ان کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی تو یہ زمین پر آجائیں گے اس لیے یہ چاہتے ہیں کہ کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب کرادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو یہ لگتا ہے کہ وہ مینار پاکستان گراؤنڈ نہیں بھر سکتیں اس لیے اراکین اسملبی کو بلا کر ڈرایا دھمکایا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ 13 دسمبرکو کم از کم 20، 20 ہزار بندے لے کر آنے ہیں اور اس کی ویڈیو بنا کر فوٹیج مریم نواز کو دینی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -