پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں ہے: سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سبھی جماعتوں نے اقتدار کے مزے لوٹے، لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے دار لوگوں کا خون نچوڑ رہے ہیں اور انھیں لنگرخانوں کے باہر کھڑا کر دیا ہے تاہم حکمران طبقے نے صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے آج تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سبھی جماعتوں نے اقتدار کے مزے لوٹے، لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے رہی سہی کسر بھی نکال دی اور سسٹم کو تباہ کر دیا ہے، تاہم پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ملک میں غریبوں کے لیے عدالتوں میں انصاف اسپتالوں میں علاج نہیں ہے۔