سعودی عرب میں کورونا وباء کے دوران کس جرم میں اضافہ ہوا ؟والدین کے لئےانتہائی تشویش ناک خبر سامنے آگئی

سعودی عرب میں کورونا وباء کے دوران کس جرم میں اضافہ ہوا ؟والدین کے ...
سعودی عرب میں کورونا وباء کے دوران کس جرم میں اضافہ ہوا ؟والدین کے لئےانتہائی تشویش ناک خبر سامنے آگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے باعث نہ صرف کاروبار متاثر ہوئےبلکہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بھی کم ہو گئیں تاہم ایسے میں سعودی عرب سے افسوسناک خبر میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کے دوران سائبر جرائم بالخصوص بچوں کو ہراساں کیے جانے کےواقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

معروف خبر رساں ادارے"العربیہ " کے مطابق سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کی ترجمان نورا بنت محمد الحقبانی نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران سائبر جرائم بالخصوص بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کمیشن کو بچوں کے حقوق سے متعلق 697 شکایات موصول ہوئیں اور یہ تمام شکایات کورونا وبا کے دنوں میں ملی ہیں۔نورا بنت محمد الحقبانی نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کو اس عرصے کے دوران سائبر ہراسانی سے متعلق شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن نے سوشل میڈیا سائٹوں پر متعدد خلاف ورزیاں بھی نوٹ کیں اور ان کی روک تھام کے لیے متلعقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -