سندھ کےبعد پنجاب میں آوارہ کتوں کی بھرمار، پانچ سالہ بچے کو نوچ ڈالا

سندھ کےبعد پنجاب میں آوارہ کتوں کی بھرمار، پانچ سالہ بچے کو نوچ ڈالا
سندھ کےبعد پنجاب میں آوارہ کتوں کی بھرمار، پانچ سالہ بچے کو نوچ ڈالا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی  میں آوارہ کتوں نے پانچ سالہ بچے کو نوچ ڈالا، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہستپال میں دم توڑ گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کرتارپورہ میں پانچ سالہ بچہ گھر سے باہر نکلا تو خون خوار کتوں نے بچے پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ بچے کو قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے لیجایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ۔

بچے کی دوبارہ طبعیت خراب ہونے پرانتہائی تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

خیال رہے کہ رواں سال 27 ستمبر کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں آوارہ کتے نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔اکتوبر 2019 میں محکمہ صحت سندھ نے اگست 2020تک کے دوران کتے کے کاٹنے کے اعداد و شمار جاری کیے تھے جن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد کتوں کا شکار بنے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -