"لاہورجلسےمیں ہرہاتھ میں جھنڈا ہوگا اوراس میں ڈنڈا بھی ہوگا" قمرزمان کائرہ کی دبے لفظوں دھمکی

"لاہورجلسےمیں ہرہاتھ میں جھنڈا ہوگا اوراس میں ڈنڈا بھی ہوگا" قمرزمان کائرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ قیادت جب سمجھے گی استعفے دینے ہیں تو استعفے دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  جلسے میں ہر شخص کے ہاتھ میں جھنڈا ہو گا اور جھنڈے میں ڈنڈا ہو گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم استعفوں کے بیان پر قائم ہیں۔ ہم صرف ملک میں آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 13 دسمبر کے جلسے کا لائحہ عمل طے کرنےکے لیے اجلاس بلایا تھا،جو ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔  

پی پی رہنما قمر الزماں کائرہ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جلسے والوں کو روکا نہیں جائے گا لیکن ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں کہ جلسے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرسیاں اور انتظام کرنے والوں کے خلاف مقدمات کی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعظم کا کون سا بیان ٹھیک ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہر شخص تنگ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں جو معاملات طے کیے تھے اس کی تمام جماعتیں پابند ہیں، ہم جمہوریت کے حامی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔