مریم نواز کے سر پر چھڑی پڑ گئی

مریم نواز کے سر پر چھڑی پڑ گئی
مریم نواز کے سر پر چھڑی پڑ گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب کسی نے چھڑی اچھال دی جو ان کے آنکھ کےقریب سے ہوتی سر کو لگی۔ 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مریم نواز شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کے بعد فارغ ہو کر ان کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ کسی نےان کی جانب چھڑی اچھال دی اور وہ ان کی آنکھ کے قریب سر کو چھو کر گزر گئی، اس کے بعد مریم نواز فورا وہاں سے روانہ ہو گئیں۔

مریم نواز نے چھڑی لگنے کے بعد آرام سےاپنا ڈوپٹہ سیدھا کیا اور سٹیج سے نیچے اترآئیں ۔ کارکنوں اور دیگر سٹیج پر موجود لوگوں کی جانب سے بھی  کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل گڑھی شاہو میں ایک کارکن کی جانب سے ان کو ہاتھ لگانے پر ان کے سکیورٹی گارڈز نے اس کارکن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے گھونسوں ، لاتوں کے وار کر دیئے۔ 

شاہدرہ میں جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میں آپ کو 13دسمبر کے جلسہ کی دعوت دینے آئی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جلسے جلوس اپنے لیے نہیں ، آپ کے لیے کر رہی ہوں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف نے قسم کھائی ہے کہ اگر ملکی ترقی کا پہیہ چلانا ہے تو اس نااہل اور چور حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -