کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ

کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ
کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ
سورس:   twitter/icc

  

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث انگلینڈکا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کردیا گیا۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد دورے کو منسوخ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ کورونا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا،تاہم اب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا کیسز سامنے آنے پر دورے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سریز انگلینڈ نے تین صفر سے اپنے نام کرلی تھی۔ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلی جانے والی یہ ون ڈے سریز ورلڈکپ 2023کے لئے آئی سی سی کی سپر لیگ کا حصہ ہے ،جس کی بناپر کچھ عرصہ بعد ون ڈے سریز کا دوبارہ اہتمام کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ابھی کو ئی تاریخ فائنل نہیں کی گئی،دونوں بورڈز باہمی مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

مزید :

کھیل -