سندھ میں رواں ہفتےسی این جی سٹیشنز کو کتنے دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی؟تفصیل آ گئی

سندھ میں رواں ہفتےسی این جی سٹیشنز کو کتنے دن گیس کی فراہمی معطل رہے ...
سندھ میں رواں ہفتےسی این جی سٹیشنز کو کتنے دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی؟تفصیل آ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت رواں ہفتے تین دن چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمنجمنٹ پلان کے تحت ہفتے میں  تین روز کے لئے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ سی این جی سٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ ہم نیوز کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے سٹیشنز سے گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی گیس بحران شدت اختیار کرگیاہے،پریشر میں کمی کی باعث گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -