"کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابل رحم ہے" شہباز گل کا مریم نواز کی تقریرپرردعمل 

"کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابل رحم ہے" شہباز گل کا مریم نواز کی تقریرپرردعمل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابل رحم ہے، ان کا مستقبل تاریک ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی لاہور میں مختلف جگہوں پر تقریروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیلبری کوئین کی ذہنی حالت قابل رحم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریر جھوٹ سے شروع ہو کر جھوٹ پر ختم ہوتی ہے۔

ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ میاں ریجیکٹڈ کبھی عوام کے لیے کھڑے نہیں ہوئے۔لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، صنعتیں چل پڑی ہیں جس کی ان کو تکلیف ہے۔ 

انہوں نے دعوی کیا کہ کیلبری کوئین(مریم نواز) اورپرچی چیئرمین (بلاول بھٹو) کامستقبل تاریک ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -