"ن لیگ کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے" فیصل واوڈا کا دعویٰ

"ن لیگ کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے" فیصل واوڈا کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر مشاورت ہی نہیں کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دو تین لوگ ہی نواز شریف کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، مریم نواز کے علاوہ کسی نے نواز شریف کا بیانیہ نہیں اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی نشستیں نہیں کہ حکومت کو کوئی فرق پڑے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر ابھی تک مشاورت ہی نہیں کی، ن لیگ نے بی بی کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو ہی نہیں سکتا۔

مزید :

قومی -