کراچی میں20 سالہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، پولیس مقابلہ مشکوک، اہلکار گرفتار

کراچی میں20 سالہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، پولیس مقابلہ مشکوک، اہلکار گرفتار
کراچی میں20 سالہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، پولیس مقابلہ مشکوک، اہلکار گرفتار
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں 20 سالہ مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ہے جس کی عمر 20 سال ہے۔  مقابلے کے بعد  مبینہ ڈاکو کی لاش عباسی  شہید ہسپتال منتقل کی گئی  جہاں اس کے اہل خانہ بھی پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جس کو پولیس نے ڈاکو قرار دے کر ہلاک کیا ہے وہ دراصل ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا بیٹا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکا ٹیوشن سے واپس جا رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار توحید کو حراست میں لے کر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔