لاہور ، بادامی باغ میں گیس ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ، دو افراد جاں بحق

لاہور ، بادامی باغ میں گیس ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ، دو افراد جاں بحق
لاہور ، بادامی باغ میں گیس ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ، دو افراد جاں بحق

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گیس ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  حادثہ کباڑ کے گودام میں پیش آیا جہاں گیس کی ٹینکی کو کاٹنے کی کوشش کی گئی ، اس دوران زور دار دھماکہ ہوا اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائی کو پہنچ چکی ہیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -