حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری ، ایم 11 کو کھول دیا گیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری اور ایم 11 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کیا گیا تھا، ایم تھری کو لاہور سے سمندر تک جبکہ ایم 11 کو لاہور سےسیالکوٹ تک بند کیا گیا تھا جو حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں ۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو بند کرنے کے اقدامات مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھائے جاتے ہیں ۔ موٹر وے پولیس نے روڈ یوزرز سے گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹیں استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
دوران سفر معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔ موٹر وے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں ۔