کترینہ کیف نے اپنی شادی پر سلمان خان کے سکیورٹی گارڈ سے سکیورٹی مانگ لی
ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کترینہ کیف نے اپنی شادی کے موقع پر سکیورٹی کی ذمہ داری بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کے سکیورٹی گارڈ کو دے دی ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نےسلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کی سکیورٹی کمپنی ٹائیگر سکیورٹی کو اپنی شادی کی تقریب میں سکیورٹی کی ذمہ داری تفویض کی ہیں ۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تقریب راجستھان کے سکس سینس فورٹ میں ہوں گی ، شادی کی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی جس کیلئے کترینہ کیف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ممبئی سے پہلے جے پور پہنچے ۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی جانب سے اپنی شادی کی تقریب سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی جا رہی ، دونوں کے اہلخانہ اور قریبی دوست بھی مکمل چپ سادھے ہوئے ہیں ۔