نیپرا نے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری 

نیپرا نے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری 
نیپرا نے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کراچی والوں پر بجلی گرا دی ،  نیپرا کی جانب سے کراچی والوں کیلئے فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا جس کا  اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -