بزم شعروسخن کراچی کی مجلس مشاورت کا اجلاس، مزید بہتری کیلئے تجاویز لی گئیں
مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) بزم کے سالانہ فیملی مشاعرہ کے بعد یونین کلب کے سبزہ زار میں بزم شعر و سخن کی مجلس مشاورت کا اجلاس ہوا جس دوران مشاعرہ کی مقبولیت اور کامیاب انعقاد پر ﷲ تعالی' کا شکر اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی لی گئیں جس کی تصدیق کراچی سے بزم شعر و سخن کے میڈیا کوارڈینیٹر یوسف محی الدین نے بھی کی ۔
اس موقع پر بنائے گئے گروپ فوٹو میں نشست پر دائیں سے بائیں کی طرف ،حمودالرحمٰن ، طارق جمیل بھولا والا، خالد محمود میر ، عبید ہاشمی (جنرل سیکریٹری) ، سرفراز عالم جملانہ، طاہر سلطان پرفیوم والا (صدر) ، شکیل خان (ناظم مشاعرہ) ، نوید ﷲ والا، محمد عمران، حکیم عارف عبدﷲ، فہیم برنی، امجد محمود ، افتخار احمد ملتانی، عدیل سلیم جملانہ، اقبال آسی، وقار احمد چھتری والا، سہیل احمد، خالد سعید، یوسف محی الدین، سید مظہر علی موجود ہیں۔