پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان پر ترجمان پنجاب حکومت کا رد عمل بھی سامنے آگیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے لانگ مارچ کے اعلان پر ترجمان پنجاب حکومت نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان صرف اعلان ہی رہے گا ، پی ڈی ایم نے چار ماہ کی تاریخ ڈال دی لگتا ہے بہار کے منتظر ہیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ لانگ مارچ والے جان لیں کہ 2023 تک تو ان کے لئے خزاں کا موسم ہی چلتا رہے گا، مولانا دوسروں کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہتے ہیں جبکہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لانگ مارچ سے لاتعلق ہیں۔
حسان خاور نے کہا کہ این اے 133 کے نتیجےنے ن لیگ کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا ، پیپلز پارٹی اور زور لگاتی تون اورش لیگ کا بینڈ بج جانا تھا، شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز گانے گا کر دل بہلا رہے ہیں ۔