ٹریفک پولیس پر کوئی دباؤ ہو تو آگاہ کریں ، میں نے خود 2 ہزار کا چالان کرایا ہے ، جسٹس شاہد کریم 

ٹریفک پولیس پر کوئی دباؤ ہو تو آگاہ کریں ، میں نے خود 2 ہزار کا چالان کرایا ہے ...
ٹریفک پولیس پر کوئی دباؤ ہو تو آگاہ کریں ، میں نے خود 2 ہزار کا چالان کرایا ہے ، جسٹس شاہد کریم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹریفک پولیس قوانین پر عمل کرائے ، کوئی دباؤ  ہو تو آگاہ کریں ، میں نے خود 2 ہزار روپے کا چالان کرایا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے  والوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا  ۔ عدالت نے  کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی سے متعلق جگہ جگہ بورڈ آویزاں کئے جائیں ۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو لائسنس کے اجراسے متعلق رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ کار بہت سست ہے، ٹریفک پولیس ڈرائیور لائسنس کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کرے۔