بھارت میں مسیحی برادری کے سکول پر انتہاء پسندوں نے دھاوا بول دیا

بھارت میں مسیحی برادری کے سکول پر انتہاء پسندوں نے دھاوا بول دیا
بھارت میں مسیحی برادری کے سکول پر انتہاء پسندوں نے دھاوا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے سکول پردھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک سکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا، پتھراؤ کیا ۔سکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔بتایا گیا ہے کہ  حملے کے وقت سکول میں امتحانات ہورہے تھے، خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر سکول پرحملہ کیا گیا تھا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔