سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام  کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف ...
سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام  کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) علامہ طاہر اشرفی اور مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علماء نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوت پر اظہار افسوس کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد علماء کرام کے ساتھ میڈیا سے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،  واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری لنکن باشندے کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔

قبلہ ایاز ، حامد سعید کاظمی ، علامہ ساجد میر ، امین شہیدی  و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے اقوام عالم کو پیغام دینے آئے ہیں کہ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اس شدت پسندی کے پیچھے پاکستان کے عوام اور اسلام نہیں ہے بلکہ یہ کچھ لوگ اسلام اور پاکستان کے خلاف  سازش کر رہے ہیں ۔

علماء کرام نے مزید کہا کہ سری لنکن سفارتخانے میں اطہا ہمدردی کیلئے آئےہیں ، شر پسندوں کیخلاف ملکی قوانین کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -