شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں ؟، صحافی کے سوال پر جاوید اقبال نے دلچسپ جواب دیدیا

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں ؟، صحافی کے سوال پر ...
شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں ؟، صحافی کے سوال پر جاوید اقبال نے دلچسپ جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے صحافی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں ، جس پر چیئرمین نیب نے کہا جن پر  مقدمات چل رہے ہو ں ، ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال  پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے  پہنچے جہاں راہداری میں صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ، میڈیا سے گفتگو میں جاوید اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے ، ہمیشہ پارلیمنٹ کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کروں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ  آپ بہت عرصے کے بعد آئے ہیں ، چیئرمین نیب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ نے بلایا ہی بہت عرصے بعد ہے ، مصروفیت کے باعث پارلیمنٹ نہیں آسکا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹو احتساب کی بات سو فیصد غلط ہے ، ایسا احتساب نہ ماضی میں کبھی ہوا نہ مستقبل میں ہو سکتاہے ۔

مزید :

قومی -