آسٹریا میں دو ماہ میں دوسرے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

آسٹریا میں دو ماہ میں دوسرے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا
آسٹریا میں دو ماہ میں دوسرے وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں دو ماہ میں دوسرے وزیراعظم نے حلف اٹھالیا،  ÖVP پارٹی کے وزیراعظم کارل نہیمر اور حکومتی وزراء ٹیم نے حلف اٹھالیا، صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے نئے وزیراعظم اور نئی حکومتی ٹیم سے حلف لیا۔ نئی حکومت سابق وزیراعظم سبسٹین کرز کے سیاست سے دستبرداری کے بعد دوبارہ تشکیل دی گئی ہے۔

صدر وان ڈیر بیلن نے ایک مختصر خطاب میں متنبہ کیا کہ حکومت کو وبائی مرض اور اس کے سماجی معاشی اور انسانی نتائج کا فوری طور پر مل کر مقابلہ کرنے کے لیے"عظیم کام" سے نمٹنا چاہیے۔  نئے وزیراعظم کارل نہیمر کے بعد نئے وزراء نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لوئر آسٹریا کے اسٹیفن کارنر (داخلہ) سابق اسٹیٹ سیکریٹری میگنس برونر (فنانس) اور آسٹرین یونیورسٹی کے ریکٹر مارٹن پولاسچیک (تعلیم) صرف دو ماہ وزیراعظم رہنے والے الیگزینڈر شلنبرگ نے دوبارہ وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھایا۔