کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے داخلے اور ان کے گانوں پر پابندی عائد، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے داخلے اور ان کے گانوں پر پابندی عائد، ...
کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے داخلے اور ان کے گانوں پر پابندی عائد، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی مبینہ سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے بعد اب کترینہ کیف بھی پیا گھر سدھارنے والی ہیں اور اب بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ    اس شادی میں  رنبیر کپور کی انٹری اور اُن پر فلمائے گئے گانوں پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور مدعو نہیں ہیں مگر رنبیر کپور کی حالیہ گرل فرینڈ اور اگلے سال ہونے والی اہلیہ عالیہ بھٹ شرکت کریں گی،  کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور پر  فلمائے گئے گانے، کترینہ اور رنبیر کے ساتھ پکچرائز کیے گئے  گانے بجانے پر پابندی ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی خوبصورت جوڑی متعدد مشہور گانوں ’کالا چشمہ‘، تیری اور‘ اور دیگر  گانوں پر اپنی ڈانس پرفارمنس بھی دیں گے۔

مزید :

تفریح -