کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں

کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں
کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے ان کی فیملی  جےپور پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور بڑی بہن نتاشا ٹرکواٹ  بھی جے پور پہنچ گئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اس سے پہلے بھی جب کترینہ ممبئی سے راجھستان جانے کے لیے روانہ ہوئیں  توان کے خاندان کے کچھ افراد ممبئی ایئرپورٹ پران کے ساتھ نظر آئے ، 

کترینہ کیف کی ایک اور بہن ازابیل کیف اور بھائی سبستین کو بھی اداکارہ کے گھر سے جے پور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔  اس کے علاوہ کترینہ کی والدہ اور میک اپ آرٹسٹ کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔

مزید :

تفریح -