ایڈوو کیٹ جنرل کی رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست 

ایڈوو کیٹ جنرل کی رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست 
ایڈوو کیٹ جنرل کی رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایڈوو کیٹ جنرل اسلام آباد  نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد سے درخواست کر دی ۔

ایڈوو کیٹ جنرل کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیجے گئے مراسلے میں  کہا گیا کہ رانا شمیم کیخلاف اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں توہین عدالت کیس زیر التواہے ، لہذا رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کارروائی  شروع کی جائے ۔

واضح رہے کہ بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان ٍنے آج تحریری جواب جمع کر ادیا ہے جس میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان سے  متعلق معاملہ گلگت بلتستان میں پیش آیا جہاں پاکستان کے قوانین نافذ نہیں ہوتے ، لہذا توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی ۔ 

رانا شمیم نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ معاملات کو تحریری طور پر ریکارڈ پر لاؤں گا ، اہلیہ کی وفات کے بعد جذباتی ہو کر حلف نامے کو بیرون ملک ریکارڈ کرایا ، نہیں چاہتا تھا کہ میری حیات میں یہ معاملہ سامنے آئے ۔

مزید :

قومی -