عمان میں شہ سواری کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے، فاتح ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی

عمان میں شہ سواری کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ میڈل ...
عمان میں شہ سواری کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے، فاتح ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی

  

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ٹیم نے شہ سواری (tent pegging)کی انٹر نیشنل چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈ ل جیت لیا ۔ فاتح ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی۔

تفصیل کے مطابق عمان میں ٹینٹ پیگنگ اور متعلقہ ایونٹس کا انعقاد ہوا جہاں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا ۔ پاکستانی ٹیم کے مینیجر ذوالفقار علی بگڑی نے مقابلوں میں جج کے فرائض سر انجام دئیے اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور مینیجرز کو اسناد پیش کیں ۔پاکستانی ٹیم اس زبردست کامیابی کے بعد کل سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے گی۔ٹینٹ پیگنگ( Tent Pegging) کے مقابلے میں شہ سوار ریس کے دوران اپنے نیزوں سے زمین پر رکھی لکڑی کو گھونپتے ہیں۔

مزید :

کھیل -