پاکستانیوں کو عمرہ ویزوں کا اجرا شروع لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟

پاکستانیوں کو عمرہ ویزوں کا اجرا شروع لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟
پاکستانیوں کو عمرہ ویزوں کا اجرا شروع لیکن شرط کیا رکھی گئی ہے؟
سورس: Instagram

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین عمرہ کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اپنی وزارت حج و عمرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی عازمین عمرہ کو ایک بار پھر ویزوں کا اجراء شروع کیا جائے جس کے بعد اب پاکستانی عازمین ایک بار پھر عمرے کے لیے براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویزوں کا اجراء شروع کرنے کے ساتھ عازمین پر کچھ شرائط لاگو کی گئی ہیں۔ جن لوگوں نے منظورشدہ کورونا ویکسین دوبار لگوارکھی ہو گی انہیں سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی مدت نہیں گزارنی پڑے گی۔ جن لوگوں نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوارکھی ہو گی انہیں سعودی عرب پہنچنے پر پانچ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے پاکستانی عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویزے کے لیے حکومت کے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -