ملزم کا اڑھائی سالہ بچے پر تشدد، تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) راوی روڈ کے علاقہ میں ملزم نے اڑھائی سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے قریبی رشتے دار بچے رضوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔راوی روڈ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
یقین کریں ہمارے معاشرے میں انسان کم اور جانور زیادہ ہوگئے ہیں روز درجنوں واقعات ایسے پیش آتے کہ دل کرتا ان جانوروں کو ذبح کردیا جائے۔لاہور راوی روڈ میں یہ ایک جانور اڑھائی سالہ بچے رضوان کو بلاوجہ دل کی تسکین کے لے مار رہا۔#Lahore pic.twitter.com/n8z3J3vQKY
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 7, 2021