ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر کھڑی کرکے دہی لینے چلا گیا، مسافر ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر کھڑی کرکے دہی لینے چلا گیا، مسافر ڈرائیور کا انتظار ...
ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر کھڑی کرکے دہی لینے چلا گیا، مسافر ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ کاچھا ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین سٹیشن پر روک کر بازار سے دہی لینے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین  ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔ اس دوران ٹرین رکی اور مسافر ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -