سرگودھا میں دلخراش واقعہ، سٹال کی قیمت ادا نہ کرنے پر ملزمان نے خاتون کو آگ لگادی
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہاں بازار میں سٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر ملزمان نے خاتون کو آگ لگا دی ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے منگل بازار میں پیش آیا۔ ملزمان سٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر طیش میں آ گئے اور خاتون کو آگ لگا دی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو فوری طور پر ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔