حاصل پور کے نجی کالج میں ڈانس کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

حاصل پور کے نجی کالج میں ڈانس کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا
حاصل پور کے نجی کالج میں ڈانس کا معاملہ، انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

  

حاصل پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نیشنل کالج کے فنکشن میں ڈانس کی ویڈیوز سامنے آنے پر کالج کو سیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج تحصیل حاصل پور کے ایک فنکشن میں ڈانس کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔کالج انتظامیہ کے مطابق ڈانس کرنے والے لڑکے تھے جنہوں نے لڑکیوں کا روپ دھارا تھا۔ ویڈیوز میں لڑکوں کو ڈانس کے دوران بیہودہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ویڈیوز سامنے آنے پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس پر اب انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کالج کو سیل کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -