ایک منٹ سے پہلے زندگی ختم، "موت کا ڈاکٹر" کے نام سے مشہور یورپی نے خود کشی میں مدد دینے والی مشین بنا لی

ایک منٹ سے پہلے زندگی ختم، "موت کا ڈاکٹر" کے نام سے مشہور یورپی نے خود کشی میں ...
ایک منٹ سے پہلے زندگی ختم،

  

برن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں خود کشی میں مدد فراہم کرنے والی تابوت کی طرز کی مشین تیار کرلی گئی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں زندگی کا خاتمہ کردیتی ہے۔

یہ مشین ایک  غیر سرکاری تنظیم ایگزٹ انٹرنیشنل نے بنائی ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو لوگوں کو خود کشی میں مدد دیتا ہے۔ مشین کی تیاری کے پیچھے موت کے ڈاکٹر کے نام سے مشہور ڈاکٹر فلپ نشک کا دماغ کار فرما ہے۔

تابوت کی شکل کی یہ مشین آہستہ آہستہ آکسیجن کو کم کرتی چلی جاتی ہے اورپھر آکسیجن لیول کو اس حد تک لے جاتی ہے جہاں انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ایگزٹ انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ سال سوئٹزر لینڈ میں 1300 لوگوں کو خود کشی میں مدد فراہم کی گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -