’میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے‘ مرحوم بھارتی ادا کار عرفان خان کی مرنے سے پہلے نصیر الدین شاہ سے گفتگو

’میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے‘ مرحوم بھارتی ادا کار عرفان خان کی ...
’میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے‘ مرحوم بھارتی ادا کار عرفان خان کی مرنے سے پہلے نصیر الدین شاہ سے گفتگو

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان اپنی موت سے 2 سال قبل ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

 بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کی علالت کے دوران میری کئی مرتبہ اس سے فون پر بات ہوئی، میری اس سے تب بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھا اور اپنی بیماری سے جنگ کررہا تھا۔اداکار نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جس طرح عرفان نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز تھا، اس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

تفریح -