عدالتی حکم پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی بولی معطل کردی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول کورٹ نے سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کی درخواست پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عمل کیخلاف پابندی کا حکم جاری کرتے ہوئے انویٹیشن ٹو بڈ ای او آئی کے آپریشن اور اس کے نتیجے میں مقامی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی خریداری کے عمل کو معطل کردیا ۔
پاکستان میں ایشین سٹائل اور سرکل سٹائل کبڈی لیگز کے مالک سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ معاہدے کی تکنیکی نوعیت کے مطابق بولی کیلئے پیش کیے گئے دعوت نامے اور خریداری کے عمل سے سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی اور اس کے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس متاثر ہوئے۔