روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا امکان

روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا امکان
روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس کل دوپہر ہوگا جس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ آٹے کا تھیلا 850 سے بڑھ کر 1100 روپے اور بوری 4800سے بڑھ کر 6000 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ گیس اور بجلی کے ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔اجلاس میں روٹی کی قیمت 10 سے 12 اورنان کی 15 سے 18 روپے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت یکطرفہ بڑھانے کی اجازت نہیں ہے اور کسی نے ایسا کیا تو کارروائی ہوگی۔