آسٹریلین ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کل نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کرے گا

آسٹریلین ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کل نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کرے گا
آسٹریلین ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کل نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کرے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کا(اے سی بی)کا چار  رکنی وفد کل (بدھ کو) نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ شب پاکستان پہنچنے والا وفد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کراچی کے بعد اسلام آباد اور لاہور میں بھی کرکٹ، سیکیورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔سیکیورٹی ماہرین پر مشتمل وفد 13 اور 14 دسمبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں شیڈول میچز کا بھی جائزہ لے گا۔ مقامی انتظامیہ اور پی سی بی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل (ر) آصف موجود ہوں گے۔ دورے کے اختتام پر مہمان سیکیورٹی وفد اپنی رپورٹ کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو پیش کرے گا۔

سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال مارچ، اپریل میں دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے  اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جانا ہے۔

مزید :

کھیل -