ویانا میں دسمبر کے وسط سے دوکانیں اور ریسٹورنٹ کھل جائیں گے

ویانا میں دسمبر کے وسط سے دوکانیں اور ریسٹورنٹ کھل جائیں گے
ویانا میں دسمبر کے وسط سے دوکانیں اور ریسٹورنٹ کھل جائیں گے

  

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دسمبر کے وسط سے لاک ڈاون کھل جائے گا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میئر مائیکل لڈوِگ نے منگل کو اپنی ماہرین کمیٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد اس کی وضاحت کی کہ 13 دسمبر سے ویکسین شدہ لوگوں کے لیے تجارتی مراکزدوبارہ کھول سکتے ہیں،20 دسمبر کے بعد کی پابندی اٹھانے کا اطلاق ہوٹل انڈسٹری پر بھی ہوتا ہے۔ ویکسین شدہ یا صحت یاب ہونے والے لوگوں کے لیے پبوں یا ہوٹلوں میں جانا ممکن ہے۔ مئیر  لڈوِگ بدھ کو وفاقی ریاست کے نمائندوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے متعلق مذاکرات میں بات کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -