یوکرین پر حملے کا معاملہ، روس اور امریکہ آمنے سامنے آگئے

یوکرین پر حملے کا معاملہ، روس اور امریکہ آمنے سامنے آگئے
یوکرین پر حملے کا معاملہ، روس اور امریکہ آمنے سامنے آگئے

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے یوکرائن پر حملہ کی صورت میں روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان ‏ویڈیو کانفرنس جلد متوقع ہے۔ جس میں جوبائیڈن، پیوٹن کو یوکرائن پر حملے سےخبردار کریں گے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اس پرسخت پابندی لگ سکتی ہے روس اور اس کے ‏بینکوں پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔یوکرین کے وزیر دفاع نے آئندہ سال کے آغاز میں ملک پر روسی حملے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏جنوری میں روسی حملےکا امکان ہے سرحد ‏پر روسی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملےکا امکان موجود ہے لیکن یوکرین روس کواکسانےکے ‏‏لیے کچھ نہیں کرےگا اگر روس نےحملہ کیا تو جواب دینےکےلیےتیار ہیں۔یوکرین ‏سیاسی اور سفارتی حل میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی ممالک سے کہا ہے کہ  روس ‏‏کی مقرر کردہ حدود کو عبور کرنے سے گریز کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -