خاتون سامان لینے  اپنے گھر گئی تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ ہوش اڑ گئے

خاتون سامان لینے  اپنے گھر گئی تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ ہوش اڑ گئے
خاتون سامان لینے  اپنے گھر گئی تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ ہوش اڑ گئے
سورس: Facebook

  

سیاٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی ایک خاتون کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس کے گھر پر نامعلوم جوڑے نے قبضہ کرلیا۔

شائنا رائس نامی ٹک ٹاکر خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرکے بتایا ہے کہ کس طرح اس کے گھر پر قبضہ کیا گیا۔  شائنا کے مطابق وہ اپنے دوسرے گھر سے بیٹے کا کرسمس کا کچھ سامان لینے گئی تو سٹور روم میں چیزوں کی ترتیب خراب تھی اور اکثر چیزیں پیک کردی گئی تھیں۔ اس نے سوچا کہ شاید یہ اس کے بیٹے کے باپ نے کیا ہوگا لیکن جب اس سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تو اس گھر میں گیا ہی نہیں۔

بعد ازاں شائنا اندر گئی تو گھر کے دروازوں کے لاک تبدیل ہوچکے تھے اوران کا سامان پیک کرکے یا تو بیچ دیا گیا تھا یا سائڈ پر کردیا گیا تھا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شائنا نے پولیس کو اطلاع دی جو گھر کے اندر داخل ہوئی تو وہاں ایک جوڑا رہ رہا تھا۔

شائنا کے مطابق اس جوڑے کے پاس ایک بندوق اور چاقو بھی تھا اور انہوں نےمیرے گھر پر قبضہ جما کر ہمارا سامان پیک کرکے اپنا سامان رکھ دیا تھا۔ شائنا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار قابض جوڑے کو گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -