پنجاب میں بلدیاتی  انتخابات ، آصف زرداری نےایسااعلان کردیا کہ مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ جائے

پنجاب میں بلدیاتی  انتخابات ، آصف زرداری نےایسااعلان کردیا کہ مخالفین کی ...
پنجاب میں بلدیاتی  انتخابات ، آصف زرداری نےایسااعلان کردیا کہ مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے ۔

اپنے بیان میں  آصف  زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے،1979ء   کی طرح لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔آصف زرداری لاہور میں چند روز قیام کرنے کے بعد  واپس کراچی روانہ ہو گئے۔آصف زرداری نے بلاول ہاوس لاہور میں قیام کے دوران حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کرتے رہے جبکہ کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

اس موقع پرخطاب کرتےہوئےآصف  زرداری کا کہنا تھا کہ میں بھاگنےوالانہیں ہوں،اپنی دھرتی پر جان دوں گا،یہ جو لوگ اپنے ملک میں مرنابھی نہیں چاہتے،وہ عوام سےکیا وفا  داری کرینگے؟ہم یہیں رہیں گےاوریہیں لڑیں  گے۔انہوں نےکہا کہ پنجاب میں الیکشن لڑنا پیپلز پارٹی کیلئے مشکل نہیں مگرہماری اپنی کمزوریاں ہمارے سامنےآ جاتی ہیں،آپ نے این اے 133 کا بہترین رزلٹ دیا ہے۔

دریں اثناء آصف علی زرداری پارٹی کے اہم رہنمامرحوم ارشد گھرکی کےگھر آمد  پہنچے جہاں  انہوں نے  ثمینہ  خالد  گھرکی  سے  ملاقات  کی  جبکہ  مرحوم ارشد  گھرکی  کے بیٹے ابوبکر گھرکی سےان  کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔