جائیداد کی قیمتوں کا تعین  ، ایف بی آر نے  بڑا  فیصلہ کرلیا

جائیداد کی قیمتوں کا تعین  ، ایف بی آر نے  بڑا  فیصلہ کرلیا
جائیداد کی قیمتوں کا تعین  ، ایف بی آر نے  بڑا  فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جائیداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی اور قیمت کے تعین پر سٹیٹ بینک ماہرین سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ماہرین رئیل سٹیٹ ایجنٹس، ٹاون ڈویلپرز اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ،جہاں پراپرٹی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں اس کو درست کیا جائے گا۔ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے گا۔یاد  رہے  کہ ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن پر مختلف حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -