اوآئی سی وزرائےخارجہ کااجلاس اسلام آبادمیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

اوآئی سی وزرائےخارجہ کااجلاس اسلام آبادمیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
اوآئی سی وزرائےخارجہ کااجلاس اسلام آبادمیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم ( اوآئی سی ) کے وزرائےخارجہ کونسل کااجلاس 19دسمبرکواسلام آبادمیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک کےوزرائےخارجہ کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان،یورپی یونین،اقوام متحدہ اوراس کی امدادی ایجنسیوں،ورلڈبینک اورعالمی مالیاتی اداروں کےاعلیٰ حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔اہم اجلاس میں جرمنی،جاپان،کینیڈا،آسٹریلیاکوبھی مدعوکیاجارہاہے۔اجلاس میں افغانستان کااعلیٰ سطح وفد بھی شرکت کرےگا۔

انکا کہنا تھا کہ اوآئی سی سیکرٹریٹ کےآفیشلزاجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔پاکستان میں  اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس 1980میں ہواتھا،اب  41سال بعدپاکستان افغانستان پراوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے  افغانستان کوامدادنہ پہنچائی گئی تومعاشی بحران جنم لےسکتاہے۔

مزید :

قومی -