میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی ، 6غیرملکیوں سمیت سات سمگلرز گرفتار ،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی ، ...
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی ، 6غیرملکیوں سمیت سات سمگلرز گرفتار ،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں چھ غیرملکیوں سمیت سات سمگلروں کو گرفتار کیا گیا، ایک کشتی جس پر کسی ملک کی ملکیت نہیں تھی، سے 460 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت کا تخمینہ 4.4 ارب روپے ہے۔

پکڑی گئی منشیات کو سمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلئےاینٹی نارکوٹکس فورس کےحوالے کردیا گیا ہے جس میں کسی فرد یا گروہ کے دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات ضبط ہوئی، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام مقاصد کے لئے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لئے چوکس اور پر عزم ہیں، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن وامان قائم کرنے کے لئے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔