مولانا فضل الرحمان 5روزہ دورہ پر آج کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 5روزہ دورہ پر آج کوئٹہ پہنچیں گے جمعیت علمااسلام بلوچستان کی جانب سے ان کی دورہ کی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں آج شام چار بجے ساراوان ہاوس میں چیف آف ساروان و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی باقاعدہ طورپر جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرینگے اور 8دسمبر کو کوئٹہ کے تاریخی ایوب اسٹیڈیم میں ورکر کنونشن سے خطاب کرینگے، تفصیلات کے مطابق جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج پانچ روزہ دور ہ پر کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ ائیر پورٹ پر جمعیت علمااسلام کے مرکزی وصوبائی قیادت ان کا استقبال کرینگے شام چار بجے ساروان ہاوس میں چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی کی جمعیت علمااسلام میں شمولیت کے موقع پر مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے اور 8دسمبر کو صبح 11بجے ایوب اسٹیڈیم میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرینگے 9دسمبر کو 11بجے بلوچستان ہائی کورٹ میں وکلاکی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرینگے اور اسی رات 9بجے درخشاں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سابقہ صوبائی وزراکی جانب سے عشایہ دیا جائے گا اور سابقہ وزراجمعیت علمااسلام میں شمولیت اختیار کرینگے۔
مولانا فضل الرحمان