پنجاب بینک کیلئے ”کارپوریٹ فنانس ہاؤس آف دی ائیر“کا اعزاز

پنجاب بینک کیلئے ”کارپوریٹ فنانس ہاؤس آف دی ائیر“کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(خصوصی رپورٹ)سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے 6دسمبر 2022کو کراچی میں انیسویں اینول ا یکسیلینس ایوارڈ کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔ سی ایف اے سوسائٹی ہر سال فنانشنل اداروں، کارپوریٹس اور پروفیشنلز کی بہترین کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ دی بینک آ ف پنجاب)بی ا و پی (کو کارپوریٹ سیکٹر کو بہترین خدمات فراہم کرنے،مارکیٹ میں معیاری ٹرانزیکشنز لانے اور بینکنگ سیکٹر اور کیپٹل مارکیٹس میں اپنی بہترین ڈسٹری بیوشن پر "کارپوریٹ فنانس ہاؤس آف دی ائیر "کا ایوارڈدیا گیا۔یہ اعزاز دی بینک آ ف پنجاب کو پہلی بار عطا کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ بینک آ ف پنجاب میں انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیم کی ساختی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس کی توثیق پاکستان کی معتبر سی ایف اے سوسائٹی نے کی ہے۔ یہ اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ بینک نے پاکستان میں کامیابی سے جدید اور نئے راستے کھولنے والی سہولیات کارپوریٹ اور انفراسٹکچر فنانس سیکٹرز کے لئے تشکیل دی ہیں۔ بی او پی انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیم پاکستان میں سب سے زیادہ متحرک اور جدید انویسٹمنٹ بینکنگ ٹیم کے طور پر ابھر رہی ہے۔ 
ایوارڈ

مزید :

صفحہ آخر -