روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم

روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کیلئے ہے۔مزمل اسلم نے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے 8 ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے پریس کانفرنس میں عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔

 مزمل اسلم

مزید :

صفحہ آخر -