عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے، قادر پٹیل 

عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے، قادر پٹیل 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان جیل جانے کے خوف سے رو رہا ہے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ ابھی تو عمران خان کا احتساب شروع نہیں ہوا ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والا توشہ خانہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کو باقی زندگی سیاسی یتیمی کے طور گزارنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کو الزام تراشی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

قادر پٹیل 

مزید :

صفحہ آخر -