عمران خان کو بھارت،اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، عبدالغفور حیدری

 عمران خان کو بھارت،اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی، عبدالغفور حیدری

  

 کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ملک پر عمران خان کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی  پی ٹی آئی سے متعلق ہماری ہر بات سچ ثابت ہوئی، عمران خان کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے انہیں اقتدار میں لانے میں بھارت اور امریکی کمپنیوں کا بھی کردار تھا جنہوں نے فنڈنگ کی، نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بڑی طاقتوں نے مل کر عمران خان کو مسلط کیا تھا جنہوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، سی پیک کا بیڑا غرق کر دیا عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے انہوں نے ساڑھے 3سال اپوزیشن کو گالیاں دے کر گزارے حکومت کی کوشش ہے کہ پہلے ملک کی معیشت بہتر کریں، اسمبلیاں آئینی مدت پوری کریں اور اس کے بعد انتخابات ہوں آنے والے انتخابات میں جے یو آئی کا موثر کردار ہو گا، جے یو آئی کے کارکنوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے مولانا فضل الرحمن آج کوئٹہ کے دورے پر آ رہے ہیں، اس موقع پر بلوچستان کے معززترین افراد جمعیت میں شامل ہونے جا رہے ہیں نواب اسلم رئیسانی بھی جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

عبدالفور حیدری 

مزید :

صفحہ آخر -