پولیس کے شہداء ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، عمر سرفراز چیمہ

 پولیس کے شہداء ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، عمر سرفراز چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ، غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس آئی عاصم شہید اور کانسٹیبل شاہد شہید کو ماں دھرتی پر جان قربان کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہداء ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،ان شہداء کی قربانی سنہری حروف میں لکھے جانے کی قابل ہے، عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،انہیں بہت جلد گرفتار کر لیے جائے گا۔ 

عمر سرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -