توشہ خانہ گھڑی‘ عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست نمٹا دی

  توشہ خانہ گھڑی‘ عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست نمٹا دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے توشہ خانہ گھڑی خریدنے کے دعویدارعمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست نمٹا دی،عمر فاروق ظہور کی متفرق درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالتی احکامات پر عمل ہونے پر درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ای سی ایل میں نام نکالنے کے احکامات پر عمل ہوچکا اس لئے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی،عمر فاروق نے سیکرٹری خارجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔

درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -